لاہور: ماڈل سفینہ شاہ نے پاکستان کی سب سے خوبصورت خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا.
لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیا، تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹر صفدر ملک، شوبز ستاروں اور شرکاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
سونیا احمد کی سربراہی میں قائم جیوری کے مطابق سفنیہ شاہ 2023 کی مس پاکستان بننے میں کامیاب رہیں، مسز پاکستان ورلڈ کا اعزاز فاطمہ فخر جبکہ مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل علینا شاہ نے اپنے نام کیا۔
مس پاکستان ورلڈ اووسیز کا ٹائٹل مصباح ارشد نے جیتا، بینش جارج مس پاکستان یونیورس، سبین مس پاکستان سپریم اوورسیز بننے میں کامیاب رہیں، مس پاکستان گلوبل کا ٹائٹل وردا منیب راﺅ کے حصے میں آیا۔
تقریب کے دوران نئے سال کی بیوٹی کوئینز کی تاج پوشی بھی کی گئی، اریج چوہدری اور ڈاکٹر شفق اختر نے نئے سال کی ٹائٹل ہولڈرز کو تاج پہنائے۔