پیٹرول 8 روپے، ڈیزل 5روپے فی لیٹر سستا کرنیکا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ یکم جون سے اگلے 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا تعین ہونا ہے اور اس حوالے سے پچھلے 15 دنوں سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود کمی کا فیصلہ کیا۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کم کی گئی ہے۔