ایل پی جی 37 روپے فی کلو سستی

ایل پی جی 37 روپے فی کلو سستی ہو گئی، جس سے سلنڈر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کردی ،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی ہوئی ہے۔