بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا شاندار طرز زندگی کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی حال ہی میں آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کے گھر کے قریب تعمیر کردہ عالیشان بنگلے میں شفٹ ہوئی ہیں جس کی قیمت 190 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی کا یہ عالیشان 4 منزلوں پر تعمیر کردہ بنگلہ ممبئی کے وسط میں واقع ہے، ایک طرف کلاسیکل طرز کا ایکسٹیریئر جہاں لوگوں کی توجہ کا باعث ہے وہیں متاثر کن انٹیریئر بھی رہائش گاہ میں آنے والے افراد دنگ کردیتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلے کی خصوصیات جو کسی کو بھی متاثر کردینے کیلئےکافی ہیں اس میں ایک خوبصورت طرز پر تعمیر گارڈن ، پرائیوٹ جم، انٹیریئر ڈیکوریشن اور یش چوپڑا کے گھر سے جڑا آنگن شامل ہیں۔
اس گھر کی چند تصاویر اروشی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیر کی گئی ہیں جس میں گھر کی دیواروں پر آویزاں قیمتی فن پارے مکین کی عیش وعشرت بھری زندگی کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔