اداکارعرفان خان کے بیٹے بھی پاکستانی ڈرامے کے مداح نکلے

آنجہانی بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کی والدہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویوڈیو وائرل ہے جس میں مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا کہنا تھا کہ آج کل وہ اور اُن کی والدہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی کاسٹ میں نامور فنکار شامل ہیں جن میں یمنیٰ زیدی، وہاج علی، بشریٰ انصاری، سبینہ فاروق، سہیل سمیر، آغا مصطفیٰ حسن اور حرا سومرو شامل ہیں۔

ڈرامہ تیرے بن کی ہر قسط پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی اسٹوری اور انکی یمنی زیدی کے ساتھ جوڑی کو شائیقین بے حد پسند کرتے ہیں۔