پنجاب میں سرکاری ملازمین کی مراعات میں بڑی کمی

پنجاب میں سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی بنیادی تنخواہ کم کردی جبکہ بیوہ کو ملنے والی مراعات میں بھی کمی گردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  محکمہ خزانہ پنجاب نے نئی اینکیشمنٹ پالیسی کے حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو ریٹائر منٹ پر ملنے والی مراعات پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔

سرکاری ملازمین کو ریٹائر منٹ پر ملنے والی  لیو انکیشمینٹ پر ملنے والی مالی مراعات میں ترامیم  کی گئی ہے ۔

 سرکاری ملازمین کو مالی مراعات سکیل کی بنیادی تنخواہ پر ہی ملیں گی۔ لیو انکیشمینٹ میں بیوہ کیلئے مختص مالی مراعات میں بھی کم کردی گئیں۔

واضح رہے کہ لیو انکیشمنٹ سے مراد  مالیاتی فوائد فراہم کرنے کے لیے ملازم کی طرف سے جمع کی گئی چھٹیوں کے عوض مالی ادائیگی کرنے کا عمل ہے۔

آجر ایک مخصوص کیلنڈر سال میں چھٹی کے کوٹے کے مطابق استعمال نہ کی گئی چھٹیوں کو ایڈجسٹ کرکے واجبات کی ادائیگی کا ذمہ دار  ہوتاہے۔

ایپکا اور دیگر سرکاری ایمپلائز فیڈریشن نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔