روپےکےمقابلے میں ڈالرکی قدر میں پھراضافہ

کاروباری ہفتے کےدوسرے روز روپےکےمقابلے میں ڈالرکی قدر میں پھر اضافہ ہونے لگا۔

سٹیٹ بینک کے اعداد شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 37پیسے اضافے سے  286 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 56 پیسے ہو گئی ۔ جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک ایک روپیہ کمی ہوئی ہے اور ڈالر 307 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے دورسے کاروباری روزکے دوران روپے کی قدر میں 0.13 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھٹنے کے بعد زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا ، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ، جس کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد بڑھوتری دیکھی گئی۔ایک موقع پر انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 255.52 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس 41923.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔