وفاقی بجٹ میں پرائز بانڈز پر 5فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں پرائز بانڈز پر 5فیصد اضافی ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس 15سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ میں پرائز بانڈز پر ایڈوانس ٹیکس 15 سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں شرح منافع پر بھی ٹیکسوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔