یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گا

اسلام آباد: یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ رقم متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خرچ کی جائے گی جس سے 2 کروڑ متاثرہ افراد کو بحالی میں مدد ملے گی۔

یو ایس ایڈ کے مطابق اس مدد سے  فوڈ سکیورٹی، غذائی قلت اور بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے گا جب کہ بچوں اور خواتین کو زیادہ غذائیت والی خوراک کی فراہمی ممکن ہوگی۔

یو ایس ایڈ کے مطابق مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔