حریم شاہ کا فیاض الحسن کیلئے دھمکی آمیز ویڈیو پیغام جاری

لاہور: حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ فیاض الحسن چوہان کی اصلیت چھپائی اور کہا کہ آپ بہت اچھے انسان ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی پر آپ بہت غلیظ انسان ہیں مگر میں نے ہمیشہ کہا کہ آپ بہت اچھے انسان ہیں کیونکہ میں دنیا کے سامنے آپ کو بدنام کر کے آپ کا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتی تھی۔

حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا نام اپنی زبان سے نہ لیں ورنہ وہ ان کی ویڈیوز ان کے اہلِ خانہ کو دکھا دیں گی۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے اختتام میں سیاستدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اگر ہم سے ٹکراؤ گے تو سُن لو منہ کی کھاؤ گے۔ آپ کا اصلی چہرہ آج بھی میرے موبائل میں محفوظ ہے اس لئے مجھ سے بچ کر رہیں۔