ممبئی: ریئلٹی شو ’بگ باس‘ بھارت کا مقبول ترین ٹی وی شو ہے اور 2006 سے اس کے مختلف میزبان رہے لیکن چوتھے سیزن سے سپر اسٹار سلمان خان نے اس کی میزبانی سنبھال لی اور وہ اب تک ناظرین کو اپنی کرشماتی شخصیت سے محظوظ کررہے ہیں۔
بگ باس سے سلمان خان کی کمائی کے حوالے سے اکثر خبریں سامنے آتی ہیں اور اداکار خود بھی مزاحیہ انداز میں اس پر تبصرہ کرتے ہیں لیکن اب تازہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بگ باس اداکار کی شوبز کمائی کا بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیزن چار سے چھ تک بگ باس کی ایک قسط کی مد میں اداکار کو ڈھائی کروڑ انڈین روپے فیس دی جاتی تھی۔
انچ کروڑ ملنے لگے جبکہ سیزن آٹھ میں یہ رقم ساڑھے پانچ کروڑ بن گئی۔
بگ باس کے سیزن نو اور دس میں اداکار کو فی قسط سات سے آٹھ کروڑ دیئے جاتے ہیں جبکہ سیزن گیارہ اور بارہ میں فیس کی رقم 11 کروڑ تک پہنچ گئی۔
سیزن 13 میں فی قسط ساڑھے پندرہ جبکہ سیزن 14 میں وہ 20 کروڑ فی قسط فیس چارج کرنے لگے اور سیزن 15 میں فیس کی رقم پندرہ کروڑ فی قسط رہی۔
بگ باس سیزن 16 میں اداکار کو پورے سیزن کیلئے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے دیئے گئے جو ان کی ریئلٹی شو کی سب سے زیادہ کمائی بن گئی ہے۔