شاہ رخ خان کے مداح گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوگئے۔

شاہ رخ خان کے 300 کے قریب مداحوں نے’منت ہاؤس‘ کے باہر اداکار کے  مخصوص انداز میں پوز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اداکار نے اس موقع پر اپنے’ آئیکونک پوز‘ کے ساتھ گھر کی بالکونی میں جلوہ گر ہو کر مداحوں کو یہ ریکارڈ بنانے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

شاہ رخ خان کے مداحوں نے یہ ریکارڈ ان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے 18 جون کو ہونے والے ورلڈ ٹی وی پریمیئر کی مناسبت سے بنایا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب اپنی نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’جوان‘ کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔