مصر کی بھکارن انتقال کے بعد 10 لاکھ مصری پاؤنڈز ( پاکستانی 90 لاکھ روپے ) کی مالکن نکلی ۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی مصر میں عبدالجلیل نامی بھکارن سڑکوں اور گلیوں میں بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتی تھی تاہم چند روز قبل بھکارن انتقال کرگئی۔
بھکارن کی مالی تنگی کو سامنے رکھتے ہوئے انتقال کے بعد اس کی تدفین کے اخراجات کا انتظام وانصرام بھی پڑوسیوں نے کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق عبدالجلیل کے انتقال کے 10 روز بعد جب اس کے مکان کی تلاشی لی گئی تو صحن میں چھپائے گئے ایک تھیلے سے 10 لاکھ دھاتی سکوں اور نوٹوں کی صورت مصری پاؤنڈز نکل آئے جسے بعد میں ان کے بہن بھائیوں میں تقسیم کردیا گیا۔