ایک سال میں مرغی کی قیمت دگنی ہوگئی

پشاور میں مرغی خریدنا عوام کی دسترس سے باہر ہوگیا، ایک سال کے دوران مرغی کی قیمت دگنا بڑھ گئی، زندہ مرغی 435 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، پشاور میں مرغی کی قیمت ایک سال کے دوران تقریبا ڈبل ہوگئی ہے ۔

گزشتہ سال 250میں فروخت ہونیوالی زندہ مرغی 435 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں مرغی کا گوشت 650روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔پشاور کی مارکیٹوں میں نرخ بڑھنے پر کاروبار متاثر ہوگیا۔

خریداری میں 35فیصد تک کمی آئی ہے ۔شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔