ممبئی: کپل شرما شو کے اداکار نے فیس بک پر لائیوسیشن کے دوران زہر پی لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو کی ٹیم میں شامل اداکار تیرتھ آنند راؤ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر لائیو سیشن کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ سے میرے ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں جو مجھے جذباتی طور پر بلیک میل کررہی ہے۔
تیرتھ آنند نے دعویٰ کیا کہ ان کی خاتون دوست کی وجہ سے سے وہ 3 سے 4 لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے ہیں اس لیے وہ خود کشی کر رہے ہیں۔ میری دوست ہی میری خود کشی کی ذمہ دار ہے۔تیرتھ آنند نے اپنی بات ختم کرنے کے بعد زہر پی لیا۔ انہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تیرتھ آنند 2021 میں بھی خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں۔
تیرتھ آنند مشہور ہوسٹ اور اداکار کپل شرما کے ساتھ کامیڈی سرکس کا عجوبہ سمیت دیگر شوز میں کام کرچکے ہیں۔