عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے مطابق رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لیے منظور کی گئی ہے۔

رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی، رقم سے خیبرپختونخوا کے 55 لاکھ سیلاب متاثرین کو فائدہ ہو گا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔