کچھ خواتین مرد کا گھر اور پیسہ دیکھ کرمحبت کرتی ہیں، شہروز سبزواری

  کراچی: اداکار شہروز سبز واری کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین مرد کا گھر اور پیسہ دیکھ کر محبت کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ بعض خواتین پہلے یہ دیکھتی ہیں کہ مرد کی نوکری کیسی ہے اس کے پاس پیسہ کتنا ہے اور پھر تعلقات بناتی اور شادی کرتی ہیں۔شہروز سبزواری نے واضح کیا کہ وہ تمام خواتین کی بات نہیں کررہے بلکہ معاشرے میں موجود کچھ خواتین ایسا کرتی ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ شاید ایسی خواتین کو یہ سمجھایا جاتا ہے کہ  مرد کے پاس پیسے، گاڑی اور گھر ہے تو اس سے محبت بھی ہوجائے گی  لیکن مرد ایسے نہیں کرتے۔ وہ پہلے قربانیاں دیتے ہیں اور پھر محبت کرتے ہیں۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ عام طور پر مرد  صرف خواتین کی خوبصورتی، تعلیم اور رنگت دیکھ کر محبت  اور عزت نہیں کر رہے ہوتے ہیں بلکہ وہ کچھ اور چیزوں کی وجہ سے ان سے محبت کرتے ہیں۔