امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ

امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

اسٹاک اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی کمپنی شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ امریکی کمپنی شیل کےشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کےبعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔

شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔

شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، یونائیٹڈ کنگڈم کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو رائل ڈچ شیل پی ایل سی کا ذیلی ادارہ ہ اور دنیا کی سب سے بڑی توانائی اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

شیل پیٹرولیم کمپنی پیٹرولیم مصنوعات اور کمپریسڈ قدرتی گیس کی مارکیٹنگ کرتا ہے، اور مختلف قسم تیلوں کی آمیزش اور مارکیٹنگ بھی کرتا ہے۔

خیال رہے شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور واجب الادا وصولیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔