سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 1948  ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2143 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت  2لاکھ 19 ہزار روپے  کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 757 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔