لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے لندن میں اپنے خصوصی مداحوں سے ملاقات کی۔
باصلاحیت اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اس وقت لندن میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جہاں سے وہ اپنی مصروفیات اور تصاویر انسٹاگرام کے ذریعے اپنے فینز کے ساتھ بھی شیئر کرتی ہیں۔
کنزی ہاشمی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے دو دو خصوصی مداحوں کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو اسپیشل مداح کنزیٰ ہاشمی کو دیکھ کر نہ صرف بے انتہا خوش ہوتے ہیں بلکہ کنزیٰ ہاشمی بھی اپنے اپنے دونوں مداحوں کو گلے لگا کر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔
کنزیٰ ہاشمی نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ: ’’آئی لوو مائی فینز‘‘
کنزیٰ ہاشمی نے حال ہی میں لندن آئی میں لی گئی کچھ دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ سیاہ پتلون اور قمیض کے ساتھ گلابی جیکٹ پہنے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔