گوگل نے پاکستان میں الیکشن کا ڈوڈل لگایا اور چند گھنٹوں بعد ہٹادیا۔
ڈوڈل میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ بیلٹ باکس میں ووٹ کاسٹ ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس شامل کرتے ہوئے عام انتخابات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
گزشتہ شب 12 بجتے ہی گوگل نے پاکستان کے لیے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا تو جلد ہی یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
گوگل کے ڈوڈل پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا اور اس پر اپنے ردعمل دیے، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ایک غلطی کی وجہ سے ہوا ہے تو بعض کا کہنا تھا کہ گوگل نے الیکشن کی یاد دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال 13 اگست کو قومی اسمبلی کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر 2023 تک قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہونا ہیں، قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونےکی صورت میں انتخابات رواں سال 12 اکتوبر کو ہوں گے۔