کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیمل خاور خان کو کاسمیٹک سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی چند نئی تصاویر گردش کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے۔
وائرل تصاویر پر نیمل خاور خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر بھی نیمل کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی غیر ضروری سرجری کروا کر اپنی قدرتی خوبصورتی کو خراب کر دیا ہے۔
کئی صارفین کا کہنا ہے کہ نیمل خاور خان کو پاکستانی اداکارہ و ماڈل سارہ لورینس اور بھارتی اداکارہ و ڈانسر سنی لیون جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔