تلخیاں ختم، عامر خان بالآخر بھائی کے گلے لگ گئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان اور انکے بھائی فیصل خان میں تلخیاں ختم  ہوگئیں اور والدہ کی سالگرہ پر دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔ 

گزشتہ ہفتے عامر خان کی والدہ زینت حسین کی 89ویں سالگرہ کی مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد اداکار عامر خان کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔

 اس سادہ تقریب میں عامر خان کی سابق اہلیہ نے بھی شرکت کی، اس کے ساتھ ہی اس تقریب میں ان کے بھائی فیصل خان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر  دونوں نے  ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

دونوں بھائیوں نے 2000 کی فلم میلہ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔ عامر خان اور فیصل خان کی تصاویر ان کی بہن نگہت ہیگڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔