تنقید کے باوجود پربھاس کی نئی فلم کا پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس

ممبئی: بھارتی فلم آدی پورش نے زبردست تنقید کے باوجود پہلے ہی دن دنیا بھر میں 140 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

 یہ فلم ہندو مذہبی کتاب رامائن سے ماخوذ ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ بزنس کیا، بھارت میں اس نے سوا 37 کروڑ اور دنیا بھر سے 140 کروڑ کمالیے ہیں۔ 

فلم میں پربھاس نے راگھو، کریتی سینن نے جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار نبھایا، فلم کو ٹی سیریز کے بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آدی پورش اپنی شاندار باکس آفس پرفارمنس کی بدولت ریتھک روشن کی وار، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ کی برہمسترا اور شاہ رخ خان کی پٹھان کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔