ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول دیشا اچاریہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کے پوتے اور اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کرن کی شادی ممبئی میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔
کرن اور دیشا کی شادی میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان، عامر خان، شتروگھن سنہا، پریم چوپڑا، راج ببر، انوپم کھیر، جیکی شروف سمیت کئی سینئر اداکاروں نے شرکت کر کے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
اس موقع پر سنی دیول کا کہنا تھا کہ انہیں بےحد خوشی ہے کہ ان کے بیٹے تھے اور اب انہیں ایک بیٹی بھی مل گئی ہے۔
خیال رہے کہ کرن دیول نے 2019 میں فلم پل پل دل کے پاس سے اپنے فلمی کا آغاز کیا تھااس فلم کو ان کے والد سنی دیول نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اپنی پہلی فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد کرن دیول نے 2021 میں فلم ویلے میں بھی کام کیا۔