چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جانے والے معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی پارٹی کیلئے کی جانے والی اپنی جدوجہد پر شرمندگی کا اظہار کر دیا ہے ۔
دی کرنٹ کے مطابق معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کیلئے ترانے بنائے اور اسے سپورٹ کیا لیکن مجھے آج ایسا کرنے پر شرمندگی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا میں نو مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتاہوں اور ہمیشہ پاک فوج کو سپورٹ کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے ۔
عطاءاللہ نے واضح کیا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا ضرور ملنی چاہیے ،ان واقعات نے قوم کو بہت دکھ پہنچایا ہے ۔