رام چرن شادی کے 11سال بعد بیٹی کے باپ بن گئے

حیدرآباد: بھارت تیلگو فلم انڈسٹری کے اسٹار رام چرن کے ہاں شادی کے 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کونی ڈٰلا نے بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں منگل کی صبح بچی کو جنم دیا۔

بچی کی پیدائش کا اعلان ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار رام چرن کی نومولود بیٹی صحت مند ہے جب کہ ان کی اہلیہ اپاسنا کی حالت بھی بہتر ہے۔

رام چرن اور اپاسنا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کی اس قبل کوئی اولاد نہیں تھی۔ 

بالی ووڈ کے شخصیات نے رام چرن کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔