بھارت کا ایک شہری ساڑھے 8 ہزار کلو میٹر طویل سفر پیدل طے کر کے حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری شہاب الدین نے حج کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر کیا ہے۔
بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہاب الدین نے یہ 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر 370 دن میں طے کیا ہے۔شہاب الدین کا بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم سے شروع ہونے والا یہ سفر پاکستان، ایران، کویت سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے شہر مکہ میں جا کر ختم ہوا ہے۔