بھارتی پروڈیوسر کا پسوڑی کا ری میک بنانے کا اعلان، سوشل میڈیا صارفین برہم

کراچی: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو انڈین فلمساز کی یہ بات پسند نہیں آئی کہ وہ مشہور گانے ’پسوڑی‘ کا ری میک بنانے جارہے ہیں۔ 

بالی وڈ انڈسٹری سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی فلم ’ستیاپریم کی کتھا‘ کیلئے ’پسوڑی‘ گانے کا ری میک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو ری میک کی خبر پر خوشی نہیں ہوئی اور انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی گیتوں کو چوری کرنا چھوڑ دیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’پسوڑی‘ کو ریلیز پر ابھی سال ہی گزرا ہے اور اس کا ری میک بنایا جارہا ہے، بالی وڈ کی اریجنلیٹی کہاں ہے۔

ٹویٹر میں موجود ایک صارف نے اس خبر کو پاکستانی آرٹ پر ایک ڈاکا قرار دیا اور بالی وڈ سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ اچھا نہیں بناسکتے۔

بعض صارفین نے لکھا کہ ’پسوڑی‘ ایک پاکستانی گانا ہے اور اس کا ری میک بنانے کا حق بالی وڈ کو نہیں ہے، انڈین انڈسٹری کو ہمارے فنکاروں کی عزت کرنی چاہئے۔