پُرتعیش زندگی گزارنے والا گلوکار اسد عباس بیماری کے باعث سڑک پر آگیا

کوک اسٹوڈیو، یورپ اور امریکہ میں پرفارم کرنے والا پاکستانی گلوکار اسد عباس آج اپنی زندگی کیلئے لوگوں سے مدد مانگنے پر مجبور ہے ۔

اسد عباس نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 6 میں فریحہ پرویز کے مدمقابل گانے ’ماہی گل‘ کے لیے نظر آئے جوکہ ’راگ ملہار‘ پر مبنی ایک لوک گانا ہے،یہ گانا سیزن کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے گانوں میں شامل تھا اور یہ بہت سے بین الاقوامی فنکاروں کی میزبانی کرنے والا پہلا گانا تھا۔

حال ہی میں ایک یوٹیوبر دیئے گئے انٹرویو میں اسد عباس نے بتایا کہ “وہ گزشتہ سات سال سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اب ان کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز نے پہلے بھی گردے کی پیوند کاری کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ“ میں میکال حسن بینڈ کے لیے بھی گلوکار رہا ہوں، لکس سٹائل ایوارڈ، تمغہ امتیاز بھی جیتا ہوں اور میں نے کئی سالوں تک ایک فنکار کے طور پر اپنے ملک کی خدمت کی ہے“۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اچانک بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہوا تاہم ڈاکٹرز نے داوئیں دیں وہ کھاتا رہا اور کام کرتا رہا لیکن کچھ دن بعد اچانک طبیعت خراب ہوئی اور جب اسپتال پہنچا تو پتہ لگا کہ دونوں گردے کام نہیں کررہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا پھر ٹرانسپلانٹ بھی کروایا لیکن کچھ دنوں بعد وہ گردہ بھی فیل ہوگیا اب ری ٹرانسپلاٹ کے لیے امریکہ جانا ہے ۔

اُنہیں گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہفتے میں تین سے چار بار اور مہینے میں 13 سے 14 بار ڈائیلاسز کروانے پڑ رہے ہیں۔

گلوکار نے بتایا کہ میں ایک ہیرو کی زندگی گزار رہا تھا سب کچھ میرے پاس تھا لیکن علاج کی وجہ سے سب کچھ بیچ کر آج سڑک پر آگیا ہوں ۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’بہت ہی باصلاحیت فوک گلوکار اسد عباس، جوکہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 6 میں بھی نظر آئے، ان کو ہمارے تعاون کی اشد ضرورت ہےجو بھی ان کی مدد کرنا چاہے، ہمارے خیالات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں، شکریہ’۔

اسد عباس کو موسیقی وراثت میں ملی ہے، ان کے دادا، محمد صادق اور محمد اقبال پاکستان میں لوک موسیقی کے علمبردار تھے جوکہ ریڈیو پاکستان کے آغاز سے ہی ایک ساتھ گاتے تھے۔

اس کے علاوہ اسد عباس کے بھائی، علی عباس اور کزن امانت علی بھی مشہور لوک اور ہم عصر فنکار ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2021 میں نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ رقص بسمل کا ٹائٹل سانگ اسد عباس نے ہی گایا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا ۔