شہروزسبزواری نے کہا کہ حقیقی محبت وہی ہے جس میں ایک دوسرے کا احترام کیا جائے،جس سے محبت کرتے ہیں اسکی پرائیوسی کا خیال کیا جائے، اس کے کام کی عزت کی جائے اورفیصلوں کا احترام کیا جائے۔
آج کل شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف اپنی آنے والی فلم بے بی لیشیس کی پروموشن میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ دونوں اس لحاظ سے بھی کافی میڈیا کی توجہ حاصل کررہے ہیں کیونکہ شوبز کا پسند کیے جانے والا یہ جوڑا 2020 میں اپنی علیحدگی کے بعد ایک ساتھ دکھائی نظر آیا۔ فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے بات کی۔ انہوں نے کہا بے بی لیشیس محبت کی ایک اصطلاح کے طور پراستعمال کیے جانے والا لفظ ہے بالکل ایسے جیسے جانو، ہنی یا لو وغیرہ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم میں اپنی محبوبہ یعنی صبیحہ (سائرہ یوسف) کے لیے یہ اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلم چونکہ پہلے پیار کی کہانی ہے، تو بے بی لیشیس میں ایسی قسم کی بہت سی چیزیں ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے بے بی لیشیس فلم میں اپنے کردارعمر کے حوالے سے بتایا جو پہلی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ عمر ایک غیر سنجیدہ لڑکا ہوتا ہے تاہم یہ فلم غیر سنجیدہ سے سنجیدہ (میچیور) ہونے کے سفر کی کہانی ہے۔ فلم میں محبت کی اصطلاح کے طور پراستعمال کیے جانے والے لفظ بے بی لیشیس کے حوالے سے شہروز نے بتایا کہ فلم میں اس لفظ کو اتنا استعمال کیا کہ بعد میں پھر کبھی نہیں کیا۔
شہروز نے بتایا کہ اس فلم کونوجوان حاضرین کے لیے بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فلمی شائقین کو آپ ہلکا نہیں لے سکتے کیونکہ وہ آج کل نیٹ فلکس سمیت دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمزکااستعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے فلم میں اپنے کردار اورحقیقی زندگی کے درمیان موزانہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمر ایک انسان ہے جو صرف اور صرف محبت پر یقین رکھتا ہے چاہے کچھ بھی ہوجائے تاہم وہ حقیقی زندگی میں رومنٹک انسان ہیں۔
محبت کے حوالے سے شہروز کا کہنا تھا کہ ان کے لیے محبت احترام کا نام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم ان کا ہی احترم کرتے ہیں جن سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احترام ہرپہلو میں کرنا چاہیے، چاہے وہ پرائیوسی ہو،کام یا پھر دوسرے کے فیصلوں کا احترام ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب احترام ختم ہوجاتا ہے تو محبت نہیں رہتی۔
رومانوی فلموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہالی وڈ کے رومنس سے متاثر ہیں۔ انہوں نے اپنی پسندیدہ فلم میٹ جو بلیک کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ جس میں بریڈ پیٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گو کہ وہ فلم مکمل طورسے رومانوی فلم نہیں تھی تاہم رومنس کا ایک پہلو دکھائی دیا ۔ایسا ہی رومنس کو اپنی فلم میں بھی پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے بی لیشیس فلم میں لوگ غیر سنجیدہ ہوسکتے ہیں مگر رومنس میچیور ہے۔
اپنی موجودہ عمراورفلم میں ادا کیے جانے والے کردار کے عمر کے فرق کے حوالے سے بھی شہروز نے بات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلم میں تین ایجر کا کردار ادا کیا اس وقت بھی وہ ایک بیٹی کے باپ تھے ۔ 3 سال پہلے اس فلم کا سفر شروع ہوا۔ شہروز کا کہنا تھا کہ اب 2 بچوں کا باپ ہیں۔ وہ کردار بھی ایک باپ نے ہی ادا کیا تھا۔