سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی

کراچی: آج سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1922 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے دو لاکھ 14 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے کی سطح پر آگئی۔