ریما خان بھی رواں سال حج کی سعادت پانے والے خو ش نصیبوں میں شامل

مکہ مکرمہ:شوبز انڈسٹری سے منسلک سینئر اداکارہ ریما خان بھی رواں سال حج کی سعادت پانے والے خو ش نصیبوں میں شامل ہیں جن کی شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے لی گئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حج کی سعادت ملنے سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مسجدنبوی ﷺاور مکہ مکرمہ سے تصاویر شیئر کی ہیں۔