داسو پن بجلی منصوبے کی سکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:داسو پن بجلی منصوبے کی سکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ٹاسک فورس فوج، پنجاب رینجرز، جی بی اسکاٹس، پولیس اور لیویز اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔ منصوبے کی سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکار ٹاسک فورس کی کمانڈ کے ماتحت ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس داسو منصوبے کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب اور عملدرآمد کرے گی۔ پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے درخواست خیبر پختونخوا حکومت نے کی تھی۔وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 چین کے ساتھ 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کیلئے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

 خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کی برآمدکے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔