راحت فتح علی خان کے خلاف مبینہ کرنسی اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز

لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف مبینہ کرنسی اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ، ایف آئی اے راحت فتح علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرلیں اور ساتھ ہی اثاثوں اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر آمدن کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف آئی اےکوراحت فتح علی کی آمدن اور ظاہر اثاثوں کا ریکارڈ بھجوایا، ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کےگوشواروں،ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوائی گئیں۔