ہمایوں سعید کے گھر عید الاضحیٰ پر سجی دوستوں یاروں کی محفل

عید گزر گئی لیکن عید کی دعوتوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے گھر میں ہونے والی شوبز ستاروں سے سجی بقر عید کی دعوت کی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید کی مہمان نوازی شوبز انڈسٹری میں خاص مشہور ہے، انہیں جب بھی موقع ملتا ہے اپنے خاندان اور دوستوں کو اکٹھا کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں انہوں نے عید الاضحیٰ کی دعوت کا اہتمام کیا ہے، جس کی تصاویر ہمایوں سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں انہیں عزیز و اقارب اور دوست احباب کے ہمراہ خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس دعوت میں ہمایوں سعید کے بھائیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ثمینہ ہمایوں کی بہن ثناء شاہنواز بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ شوبز سے عدنان صدیقی، عمران اشرف، ندیم بیگ سمیت کئی ستارے عید ڈنر میں موجود تھے۔