جنوبی کوریا کا روبوٹ، آرکیسٹرا کا موسیقار بن گیا

سیئول: جنوبی کوریا کے ماہرین کے تیارکردہ انسان نما روبوٹ نے نہایت کامیابی سے انسانوں پر مشتمل آرکسٹرا کو موسیقی کی ہدایات دے کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔

30 جون کی شام کو ایور6 نامی اینڈروئڈ روبوٹ نے قومی آرکسٹرا کے سازندوں کو ہدایت دی اور موسیقی کے کامیاب شاہکار لوگوں نے سنے۔ اس روبوٹ کو جنوبی کورنیا کے انسٹی ٹیوٹ برائے صنعتی ٹیکنالوجی نے ڈیزائن کیا ہے۔ جسے ملک میں پہلی مرتبہ کسی تھیئڑ میں موسیقار کنڈکٹرکے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

روبوٹ نے سب سے پہلے سامعین کے سامنے جھک کر انہیں خوش آمدید کہا اور بہترین انداز میں دونوں ہاتھوں کو ہلاتے ہوئے ساز بجانے والوں کو ہدایات دیں۔ آرکیسٹرا میں شامل افراد نے کسی مشکل کے بغیر اپنے اپنے آلاتِ موسیقی بجائے اور شاندار دھنیں پیش کیں۔

سامعین بھی یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کوریا کے روایتی موسیقی کے ماہر ڈاکٹر لی ینگ جو نے کہا کہ روبوٹ کی ہدایات تسلسل سےجاری رہیں جن میں کوئی خلل نہ آیا اور یوں شاندار موسیقی سامنے آئی۔ تاہم ایک اور ماہر نے اسے ابتدائی درجے کی موسیقی قرار دیا۔

مجموعی طور پر موسیقی کے تین سے پانچ آئٹم پیش کئے گئے جو ثابت کرتےہیں کہ انسان نما روبوٹ اب موسیقار بھی بن سکتے ہیں۔