ممبئی: بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی نئی آنے والی فلم ’غدر2‘ کے پروڈیوسر انیل شرما پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کی ایک سیریز میں اداکارہ نے پروڈیوسر انیل شرما کو شوٹنگ کے دوران بدانتظامی پر آڑے ہاتھوں لیا ہے جبکہ انہوں نے فلم کی پروڈکشن کمپنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ فلم سیٹ کے متعدد ٹیکنیشن، میک اپ آرٹسٹس اور کسٹیوم ڈیزائنرز کو انیل شرما پروڈکشنز سے ان کے محنت کے مطابق معاوضہ نہیں ملا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ زی اسٹوڈیو نے اس موقع پر آگے بڑھ کر یقین دلایا کہ سب کو ان کا معاوضہ ادا کیا جائے گا کیوں کہ وہ ایک پروفیشنل کمپنی ہے۔
امیشا پٹیل نے یہ بھی لکھا کہ ٹیم ممبران کو شوٹنگ کے آخری دن شہر میں بغیر کسی رہائش اور ٹرانسپورٹ کے چھوڑ دیا گیا اور کھانے کے بل بھی ادا نہیں کیے گئے جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کی بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ کا دوسرا پارٹ 11 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔