میکسیکو کے میئر نے عوام کی خاطر مادہ مگرمچھ کو اپنی دلہن بنالیا۔ روایتی انداز میں شادی کی اور دلہن بیاہ کر گھر لے آیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی ریاست وہاکا کے ایک قصبے کے میئر نے توہم پرستی کی پیروی کرتے ہوئے خوشحالی لانے اور عوام کی قسمت راتوں رات بدلنے کے لئے مگرمچھ سے شادی کرلی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شادی کے اس پُرمسرت موقع پر میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے دلہن سے اعتراف محبت کرنے کے بعد اس کی ذمہ داری اُٹھانے کا عزم بھی کیا اور مگرمچھ سے شادی کر لی۔
شادی کی تقریب میں دلہن کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا تھا اور تقریب میں باراتیوں نے روایتی گانوں پر رقص بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دُولہا کو ’دُلہن‘ کا بوسہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دُلہن کا منہ باندھ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ’چھوٹی شہزادی‘ کے نام سے پہچانے جانے والی 7 سالہ مادہ مگرمچھ سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک دیوتا کی نمائندگی کرتی ہے اور ریاست وہاکا میں مگر مچھ سے شادی کا رواج صدیوں سے رائج ہے جس کا مقصد خوشحالی لانا ہوتا ہے۔
مگرمچھ سے شادی کرنے والے میئر وکٹر ہیوگو سوسا کا کہنا ہے کہ یہ دو ثقافتوں کا اتحاد ہے۔