ثنا خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی: مذہب کی خاطر بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت 5 جولائی کو ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

ثنا خان کی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’’اللہ تعالی نے مقدر میں لکھا پھر اسکو پورا اور آسان کیا، اللہ جب دیتا ہے تو خوشی اور مسرت کے ساتھ دیتا ہے، تو اللہ نے ہمیں بیٹا دیا۔

واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثر میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔