ممبئی: بھارتی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے سابق اُمیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر پونیت سُپر اسٹار بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پونیت سپر اسٹار کے خلاف بھوپال پولیس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پونیت کے خلاف ایف آئی آر فیضان انصاری کی جانب سے درج کروائی گئی ہے۔
فیضان انصاری نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ پونیت سپر اسٹار ایک ان پڑھ اور بد تمیز شخص ہے اور وہ بگ باس جیسے رئیلٹی شو میں جانے کا حقدار نہیں تھا۔
فیضان انصاری کا کہنا ہے کہ انہیں پونیت سپر اسٹار کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔
انفلوئنسر فیضان انصاری کو یہ پیغامات ای میلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت مختلف طریقوں سے بھیجے گئے ہیں۔ درج ایف آئی آر میں شکایت کنندہ کو دی جانے والی دھمکیوں کی نوعیت کو ‘شدید’ اور ‘سفاکانہ’ قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے پونیت سُپر اسٹار بگ باس کی تاریخ کے ایسے پہلے امیدوار تھے جنہیں رئیلٹی شو کے شروعات کے 24 گھنٹوں میں ہی باہر نکال دیا گیا تھا۔
پونیت سُپر اسٹار سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور تبصروں کی وجہ سے مشہور تھے تاہم اب انہیں بگ باس سے نکالے جانے پر بھی خوب شہرت حاصل ہوئی ہے۔