شاہ رخ خان کی دو نئی فلموں کا ریلیز سے قبل ہی اربوں روپے کا بزنس

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلموں ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی اپنے نان تھیئریٹیکل رائٹس کی مد میں ریکارڈ قائم کردیا۔ 

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان اداکار کے دونوں فلموں کے رائٹس مجموعی طور پر 500 کروڑ میں فروخت کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رائٹس کے تحت سے سب سے رقم حاصل کرنے والی دونوں فلمیں شاہ رخ خان کی ہے جس سے ان کی سینما میں شہرت اور اثر انگیزی کا اظہار ہوتا ہے۔

کنگ خان کی دونوں فلموں کے ڈیجیٹل، سیٹلائٹ اور میوزک رائٹس فروخت کیے گئے، ’جوان‘ کو تمام زبانوں میں ریلیز کیا جاسکے گا جبکہ ’ڈنکی‘ کے صرف ہندی زبان کے حقوق بیچے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے  مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم شاہ رخ خان کی پوری دنیا میں پھیلی مقبولیت سے خوش ہیں اور یہ تمام فریقوں کیلئے ایک جیت کی صورتحال ہے۔

’جوان‘ کو رواں برس سات ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ راج کمار ہیرانی کی ’ڈنکی‘ کرسمس کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔