پاکستان اور یو اے ای کے مابین 10 ہزار میگا واٹ توانائی منصوبے کا معاہدہ طے

 پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں منصوبے کی استعداد دس ہزار میگاواٹ ہے، یو اے ای نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل کے دوران یواے ای کا کردار کلیدی رہا۔

اس موقع پر  یو اے ای کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔