برطانیہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ایک چوتھائی سے زائد بالغ افراد کو انڈا ابالنا نہیں آتا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق سپر مارکیٹ سروے کیلئے 4 ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔
برطانیہ میں لوگ بہت سی باتوں میں ماہر ہوں گے لیکن سروے کے دوران یہ دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ برطانیہ میں ایک چوتھائی سے زائد بالغ افراد کو انڈا ابالنا نہیں آتا اور نہ ہی انہوں نے کبھی انڈا ابالا ہے۔
اس سروے میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ برطانیہ میں صرف 18 فیصد افراد ایسے ہیں جو سلاد ڈریسنگ جانتے ہیں۔
برطانوی بزنس وومن مارٹن لی کے مطابق انڈا ابالنے کا بہترین طریقہ
برطانیہ کی سپر مارکیٹ برانڈ ویٹ روز کی چیف ایگزیکٹو مارٹن لی کے مطابق اگر آپ انڈا ابالناجانتے ہوں تو یہ بے حد آسان کام ہے لیکن اسے ابالنے کے کئی طریقے ہیں۔
اکثر لوگ ابلے ہوئے پانی میں انڈے ڈالتے ہیں اور بعض افراد ٹھنڈے پانی میں انڈے ڈال کر انہیں ابالتے ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے بہترین طریقہ ابلے ہوئے پانی میں انڈوں کو 7 منٹ تک بھاپ دینا ہے۔