کراچی: معروف بھارتی اداکار سنجے دت نے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاداد کو سلام پیش کرتے ہوئے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اپنے دور کے عظیم لیجنڈ پاکستانی بلے باز نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر سنجے دت کی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں بابا کے نام سے مشہور بھارتی اداکار سنجے دت نے جاوید میانداد کی ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جاوید بھائی بہت دن کے بعد اپ کو دیکھا تو بہت اچھا لگا اور مزہ آیا۔
اداکار نے توقع ظاہر کی کہ اگلے ماہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کے موقع پر سری لنکا کے شہر کینڈی میں ملاقات ہوگی