ٹرولنگ کے بعد جنت مرزا نے 2 بلاک بسٹر ڈراموں کی آفر ملنے کے ثبوت پیش کردیے

  کراچی: پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے جواب میں دو بلاک بسٹر ڈراموں کی آفر ملنے کے ثبوت پیش کردیے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ایکسپرس ٹی وی کے پروگرام ’’دی ٹالک ٹالک شو‘‘ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دو بلاک بسٹر ڈراموں ’’پری زاد‘‘ میں اشنا شاہ اور ’’ہم کہاں کے سچے ہیں‘‘ میں کبریٰ کی جگہ پر مرکزی کردار ادا کرنے کی آفرز ہوئی تھیں لیکن اُن دنوں جاپان میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

جنت مرزا کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا صارفین نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور انٹرنیٹ پر انکے دعوے کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی صفائی میں ہم ٹی وی اور نینا کاشف کے ساتھ اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر شیئر کردیے ہیں۔

jann 1

جنت مرزا نے لکھا کہ میں کبھی بھی اپنی وضاحت یا سوشل میڈیا پر ذاتی چیٹس شیئر کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے یہ بے عزتی لگتی ہے لیکن حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے۔

jann 2

جنت مرزا نے واضح کیا کہ میں اتنی بے وقوف نہیں ہوں کہ شو میں چیزوں پر جھوٹ بولوں، ان دنوں لوگ بہت مایوس ہیں اور وہ کسی اور کو کامیاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے لکھا کہ کسی پرٹرول کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ کی وجہ سے دوسرے شخص کا ذہنی سکون کس حد تک تباہ ہو رہا ہے۔ یا آپ کم از کم کسی آفیشل سے اس بارے میں تصدیق کرلیں