شہروزکے دعوے پر سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کا بےساختہ ردعمل وائرل

طلاق کے بعد اپنی فلم ’بےبی لشئیس‘ کی تشہیر کے لیے ایک ساتھ نظرآنے والے شہروز سبز واری اور سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ دونوں فلم کی پروموشن سے متعلق تقریبات کے علاوہ مختلف ٹی وی شوز میں بھی ایک ساتھ نظرآرہے ہیں۔

صارفین کی بڑی تعداد ان کے ایک ساتھ انٹرویوز دینے کو تعجب کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے تو بہت سے ایسے بھی ہیں جو ان کی ایک ساتھ موجودگی کو پروفیشنل ازم کے نقطہ نظرسے دیکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ایسے ہی ایک انٹرویو کے دوران سائرہ کا ری ایکشن سول میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ یہ تاثرات شہروز سبزواری کے ایک جملے کے ردعمل میں دیکھے گئے جو انہوں نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں ایک سوال کے جواب میں شہروز کا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب سب نے اس فلم کو ماننے سے انکارکردیا تھااور پیچھے ہٹ گئے تھے لیکن میں نے وہی کیا جو مجھے میری فیملی کی جانب سے سکھایا گیا ہے۔

اداکار کا مزید کہناتھا کہ چیز چاہے جو بھی ہو اگر ایک بار اس کے ساتھ آپ کا نام لگ جائے تو اسکا ساتھ دو اور میں نے یہی کیا۔

شہروز کے جملے میں تو ایسی کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی لیکن جس چیز نے دیکھنے والوں کی نظر میں اس جملے کا وزن کم کیا وہ سائرہ کا ردعمل تھا۔ اداکارہ کی معنی خیز ہنسی بےساختہ تھی ۔

صارفین نے اس ردعمل کو دیکھ کر تبصروں میں کہا کہ شہروز اور سائرہ کی لو میرج تھی لیکن بعد مین سائرہ کو طلاق دیکر ماڈل صدف کنول سے شادی کرنے والے شہروز کا یہ عمل ان کے اس دعوے کو جھٹلاتا ہے۔

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز اکتوبر 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکنفروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی، دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔ پھر شہروز نے مئی 2020 میں ماڈل صدف کنول سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی زہرا ہے۔