سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار500روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ14ہزار500روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قیمت میں5ہزار574روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ83ہزار900روپےہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں شادیوں کا سیزن جاری ہے آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔