وفاقی وزارت خزانہ نےیکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی دوہزار پچیس،چھبیس کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کرلی-
وفاقی اورصوبوں کے ترقیاتی بجٹ /اقتصادی اہداف منظوری کیلئےقومی اقتصادی کونسل اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے نئےمالی سال کیلئے تمام بجٹ دستاویزات کومئی کےآخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز سامنے آئی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نےآئندہ مالی سال2025،26کے وفاقی بجٹ کا شیڈول تیار کرلیا-
نئےمالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں وفاقی کابینہ سے منظور کرا کے پارلیمنٹ میں پیش کرنےکی تجویز ہے-
شیڈول کےمطابق تمام بجٹ دستاویزات کومئی کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے۔