پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے ہونے کے بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی منظوری کے دوران کہا تھا کہ پاکستان ہر حال میں معیشت کی بحالی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔
اب ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کر دیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے اور فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 سےبڑھا کر29 روپے78 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد قیمتوں کا نفاذ ہو گا۔
ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گا۔